• news

حکومتی اتحاد فائنل راؤنڈ کیلئے تیار‘ ن لیگ ‘ پی پی‘ جے یو آئی متفقہ لائحہ عمل کیلئے سرگرم 


نصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کا اعلان حکومتی اتحاد بھی فائنل راؤنڈ کھیلنے کیلئے تیار، مسلم لیگ ن کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ورچوئل اجلاس پیپلز پارٹی جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین متفقہ لائحہ تیار کرنے کیلئے سرگرم ہو چکے ہیں۔ لیگی قائدین نے ردعمل میں چیئرمین تحریک انصاف سے فوری عملی اقدام کی بجائے محض اعلان کو ان کی سیاسی ناکامی قراردے دیا ہے۔ پیپلز پارٹی قائدین بھی مصر ہیں کہ عمران خان عملی طور پر اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اعلی پنجاب پرویزالہی اور وزیر اعلی کے پی کے محمودخان کے ہمراہ خطاب میں عمران خان نے 23 دسمبر جمعہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں حکومتی اتحاد بالخصوص مسلم لیگ ن کی قیادت نے کائونٹر سٹریٹیجی مرتب کرنے کیلئے سر جوڑ لئے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرادری اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمنٰ سمیت دیگر تمام اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھی مکمل مشاورت کریں گے اور متفقہ لائحہ عمل سے جلد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ تاہم عمران خان اور تحریک انصاف کے اس اعلان کے بعد ان کے فرار کی راہیں مسدود ہو چکی ہیں۔ انتہائی فیصلے کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل ناگزیر ہے لیکن اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے چھ روز بعد کا اعلان بھی اس بات کی غازی کرتا ہے کہ عمران خان کو شایدکسی انہونی کی امید ہے جوکہ موجودہ حالات میں ممکن نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن