• news

وزیراعظم کا اداکار فردوس جمال کو فون  علاج میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کر کے ان کی مزاج پرسی کی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے فردوس جمال سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور علاج سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم آپ کیلئے دعاگو ہے۔ انشاء اللہ آپ کے علاج میں کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن