جما عت اسلامی کی مزید جا ئیدادیں قرق، عالمی برادری تنا زعہ حل کرے
سری نگر(کے پی آئی)بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی مزید کئی جائیدادیں قرق کر لی ہیں ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے)نے گاندربل، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی مزیدجائیدادوں کو ضبط کر لیا ہے ۔ ہفتے کو۔ایس آئی اے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے مقبوضہ کشمیر میںجماعت اسلامی کی 188 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں ضبط کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی جموں وکشمیر (ڈی ایف پی)نے بھارتی فوج کی طرف سے بیگنا ہ کشمیری نوجوانوں کے قتل، شہریوں کے املاک کی ضبطی اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین پامالیوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں خونریزی کی بڑی وجہ تنازعہ کشمیر کا تاحال حل نہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس دیرینہ تنازع کے حل کے لیے آگے آئے۔دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میںہائی کورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکام کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیر اعلی اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع راجوری میں دو شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سزا اورمتاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے المناک واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔