برسبین ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آﺅٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کائل ورینی 64 رنز کےساتھ ٹاپ سکورر رہے، کپتان ڈین ایلگر 3 ، ساریل ایروی 10 ، راسی وان ڈر ڈوسن 5 ، تیمبا بووما 38 ، کھایا زونڈو صفر، مارکو جینسن 2 ، کاشیو مہاراج 2 ، اینرچ نوکیا صفر اور لنگی نگیڈی 3 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔مچل سٹارک اور نیتھن لائن نے تین، تین جبکہ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا نے وکٹوں پر 145 رنز بنا لئے‘ٹریوس ہیڈ 78 رنز کےساتھ موجود ہیں، ڈیوڈ وارنر صفر، عثمان خواجہ 11 ، مارنس لابوشین 11، سٹیون سمتھ 36 اور سکاٹ بولینڈ ایک رن بنا کر لوٹ گئے۔کاگیسو ربادا اور اینرچ نوکیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔