• news

بابر اعظم ایک سال میں  سب سے زیادہ نصف سنچریاں  بنانے والے پاکستانی بن گئے


کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے، کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل نصف سنچری ہے۔اس سے قبل مصباح الحق نے2013 میں 22 انٹرنیشنل نصف سنچریاں سکور کی تھیں، بابر کی 23 ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں9، ون ڈے میں8 اور ٹی ٹونٹی میں 10 ففٹی پلس رنز سکور کیے ہیں۔۔سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں25 جبکہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس سکور کیے تھے، بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس سکور کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن