موسیقار وجاہت عطرے نے سپیشل بچوں کو شاگرد بنالیا
لاہور (کلچرل رپورٹر)میوزک ڈائریکٹر علی وجاہت عطرے نے سپیشل بچوں ذیشان علی اور اعظم ماجدکو گنڈا بندھ شاگرد بنا لیا۔ مون مارکیٹ میں واقع آفس میں دونوں بچوں کو شاگردی میں لیتے ہوئے انہیں گلوکاری کی تربیت دینی شروع کردی۔ علی وجاہت عطرے نے بتایا کہ یہ بچے پیدائشی طور پر نابینا ہیں مگریہ بہت ذہین اور باصلاحیت ہیں۔ گانے شوق رکھنے کے ساتھ اچھی آواز کے مالک ہیں، خوش آئند بات یہ ہے کہ انہوں نے اس شعبہ میں آنے کےلئے موسیقی کی باقاعدہ تربیت لینے کا فیصلہ کیا۔میں ان کی صلاحیتوں کا معترف ہوگیاہوں یہ مستقبل میں گائیکی کے میدان ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہونگے۔