• news

سی پیک نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا: احسن اقبال


قصور‘ للیانی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ اخوت کالج مصطفی آباد، سرپرست اعلی اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے ان کا استقبال کیا، احسن اقبال کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا دورہ اخوت کالج مصطفی آباد، اس موقع پر سرپرست اعلی اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے ان کا استقبال کیا اور اخوت کا وزٹ کروایا، طلبہ نے انہیں اخوت کے بارے میں بریفننگ دی، رہنما مسلم لیگ ن و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک جیسے منصوبے نے پاکستان کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ ہم نے فوج کے ساتھ مل کر قوم کو متحد کیا، کراچی میں امن لوٹ آیا، دہشت گردوں کا صفایا کیا، اب دنیا سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے، ہم 2030ء تک پاکستان کو دنیا کے بیس ترقی یافتہ معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم پاکستان کے با صلاحیت، ذہین نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرکے جائیں تاکہ پاکستان 2047کو دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں شامل ہو سکے۔ ہم نے 1947ء کے مقابلہ میں کئی سو گناہ ترقی کی، جو پاکستان ہمیں ملا تھا اس کے مقابلہ میں آج کا پاکستان بہت آگے آ چکا ہوں، یہ دنیا مقابلہ کی دنیا ہے، یہ دنیا اپنی ترقی کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی  ہے، اگر ہم اپنی کارگردگی کا جائز دوسرے ممالک کے ساتھ کریں تو ہم ان سے پیچھے نظر آتے ہیں۔ باقی ممالک نے جس رفتار سے ترقی کر کے ہمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس کے پیچھے ان کی پالیسی کا تسلسل ہے، ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے چاہئے، حضور نے فرمایا مومن وہ ہے جس کا آنے والا دن اس کے پہلے دن سے بہتر ہوتا ہے، ہمیں اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ 1998ء میں ساتویں ایٹمی طاقت بھی بن گیا، ہمارے پاس سوئی بنانے کی اہلیت نہ تھی لیکن آج ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے کیلئے جہاز تک بنا لئے، 1989ء تک پاکستان جنوبی ایشیا میں پہلے نمبر پر تھا لیکن آج ہم پیچھے ہیں۔ ہمارے ترقی کے خواب مارشل لاء کی وجہ سے ادھورے رہ گئے۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن