آئی ایم ایف نے مصر کے لیے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی
واشنگٹن ۔(اے پی پی)بین الاقوامی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف ) نے مصر کے لیے 3 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی جس میں سے 347 ملین ڈالر کی فوری ادائیگی کی جائے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے مصر کے لیے 3 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ مصر توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 46 ماہ کے دوران قرض سے مستفید ہو گا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ابتدائی طور پر قرض کا اعلان 27 اکتوبر کو کیا گیا تھایہ مالی امداد ایک اقتصادی پروگرام کے بدلے میں دی گئی جس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام کو محفوظ رکھنا ، جامع اور نجی شعبے کی زیر قیادت ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مصرآئی ایم ایف