غازی آباد ساڑھے 5 ‘ ہربنس پورہ میں فیملی یرغمال بنا کر 5 لاکھ کا ڈاکہ
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے غازی آبادکے علاقے میں توقیر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرساڑھے 5لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹاؤن کے علاقے میں رزاق کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت،ہربنس پورہ کے علاقے میں اکرام کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 30 ہزار روپے مالیت، جوہر ٹاؤن میں رزاق کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت، وحدت کالونی کے علاقے میں ماجد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 90ہزار روپے مالیت، ڈیفنس سی کے علاقے میں وقاص اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 45ہزار روپے مالیت، کاہنہ کے علاقے میں اسد اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت، گرین ٹاؤن میں پرویز اور اس کی فیملی سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،اسلام پورہ کے علاقے میں عمار سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک میں حسن علی سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں واحد سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈہ میں معروف راشد سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں ۔ چوروں نے مانگا منڈی اور جنوبی چھاؤنی کے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ داتا دربار، سمن آباد، ڈیفنس، کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، فیکٹری ایریا، مزنگ اور ٹاؤن شپ کے علاقوں سے آٹھ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔
ڈاکے