• news

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کا دھرنا‘ ایک خودکشی کیلئے درخت پر چڑھ گیا


لاہور (نامہ نگار)شاہراہ قائداعظم پر واقع ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کلب چوک میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے دوران ایک ملازم خودکشی کی نیت سے ایک بلند درخت پر چڑھ گیا جس نے اعلان کیا کہ وہ درخت سے نیچے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے۔ ملازم کے اس اعلان پر دھرنے کے شرکاء متحرک ہو گئے اور انہوں نے اپنے ساتھی کو درخت سے نیچے اتار لیا۔ دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ درخت پر چڑھنے والا ملازم شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ دھرنے کے شرکاء نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
ملازمین/ درخت

ای پیپر-دی نیشن