• news

 اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو نوٹس اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج


 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سی ڈی اے کی جانب سے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو نوٹس اور غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا کہ23 نومبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا اور سول کورٹ ایسٹ نے فارم ہاؤس پر ہر قسم کی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا، 17مئی2015ئ￿ کو سی ڈی ایبلڈنگ پلان کے تحت منظوری حاصل کی گئی، ہمیں سی ڈی اے یا کسی اور ادارے سے کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین سے جواب طلب کرے۔
چیلنج

ای پیپر-دی نیشن