• news

کانگریس کی بھارت‘ چین سرحدی معاملے پر مودی کی خاموشی پر تنقید 


دوسا /راجستھان(اے پی پی)انڈین نیشنل کانگریس نے چین بھارت سرحدی معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 9 دسمبر کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے تھے۔کانگریس کے شعبہ کمیونیکیشن کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ریاست راجستھان کے شہر دوسہ میں ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرحد پر تناوچل رہا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے رواں ہفتے کے شروع میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پارلیمنٹ میں اس حوالے سے انتہائی من پسند بیان دینے پر مجبو کیا۔ انہوں  نے کہانریندر مودی چین کے صدر سے 18 بار ملاقات کر چکے ہیں اور 2020 میں لداخ میں جھڑپ کے بعد چین سے بھارت کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے، اوربھارت کا تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے۔
مودی‘ تنقید

ای پیپر-دی نیشن