• news

احسن اقبال کی نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس سے بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری


 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء احسن اقبال کی نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس سے بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے احسن اقبال کیخلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنانا نیب کا اپنے اختیار  سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ احسن اقبال پر کرپشن یا زاتی فائدہ لینے کا کوئی الزام تک موجود نہ تھا، احسن اقبال پر اختیار کے غلط استعمال کا الزام بھی بے بنیاد تھا،احسن اقبال کسی کرپشن یا کرپٹ پریکٹس میں ملوث نہیں تھے،نیب احسن اقبال کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بتا سکا،ایسا کوئی مواد موجود نہیں تھا جو احسن اقبال کی گرفتاری کا جواز ہوتا،کرپشن کا سیدھا تعلق  فراڈ، رشوت، دھوکہ دہی سے ہے،محض اختیار کا غلط استعمال کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو کرپشن نہیں،فیصلہ میں عدالت نے اختیار کے غلط استعمال سے اپنے یا کسی دوسرے کیلئے فائدہ لینے کے شواہد بھی لازم قراردیے۔
تفصیلی فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن