• news

کرونا: 10نئے 27کی حالت نازک تھائی بادشاہ اور ملکہ بھی شکار


اسلام آباد (خبر نگار+ اے پی پی) ملک بھر میں کرونا کے مزید10 کیسز مثبت،27  مریضوں کی حالت نازک ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  24 گھنٹوں کے دوران5  ہزار115 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے10  افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح ٹیسٹ کی شرح0.20  فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا‘ چینی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے بیورو آف رائل ہائوس نے  اعلان کیا ہے کہ بادشاہ اور ملکہ کو کووڈ۔19 انفیکشن سے ہلکی علامات کا سامنا تھا اور وہ نسبتا بہتر صحت میں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ اور ملکہ کو کچھ مدت کے لیے شاہی فرائض سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کرونا

ای پیپر-دی نیشن