• news

 یو ایس قونصل جنرل کی ملاقات‘ امریکہ سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: گورنر


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے یو ایس قونصل جنرل ولیم میکانیولے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کے معاہدے میں پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امریکی قونصلیٹ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامکس چیف کیتھلین گیبلسگو بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کے معاہدے پر پیش رفت خوش آئند ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صوبہ پنجاب اور کیلفورنیا کی ریاست کو مزید قریب لانے میں مدد دے گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس معاہدے سے صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ یو ایس قونصل جنرل ولیم میکانیولے نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کو سسٹر سٹیٹ قرار دینے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب جلد  ہو گی۔
گورنر

ای پیپر-دی نیشن