• news

سیکرٹری صحت پنجاب کا سروسزہسپتال کا دورہ


لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سروسزہسپتال لاہورکا اچانک تفصیلی دورہ کیا۔ پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹربشیر،اے ایم ایس ودیگرٹیم ممبران موجودتھے۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سروسزہسپتال کے دورہ کے دوران ایمرجنسی،میڈیکل وارڈز،لفٹس ودیگرطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر-دی نیشن