بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے مودی کا چہرہ بے نقاب کیا، منور انجم
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے چیئرمین، وزےر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بی جے پی کے ردعمل کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کے سامنے مودی کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔مودی کو گجرات کا قصائی قرار دینے پر ہندوستان میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔