• news

پی آئی اے میں بے شمار مسائل‘ ریلوے کیلئے پیسہ چاہئے: سعد رفیق


لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے اینڈ ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے میں کافی مسائل کا سامنا ہے۔ 50 سے ہم 27 طیاروں تک آگئے ہیں۔ پاکستان کو بھی برطانیہ میں لینڈنگ کی اجازت ملنی چاہئے۔ برطانیہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں‘ اگر وہ ٹکٹس کے ریٹ کم کریں۔ پاکستانی عوام کو ریلیف دیں‘ جو سہولت دینا چاہتا ہے اس کو بھی پاکستان سے بھرپور سہولت ملے گی۔ پاکستان کی ایئرلائن کے پاس کم از کم 40 جہاز ہونے چاہئیں۔ اس کیلئے ہمیں قوم اور اداروں کی مدد چاہئے۔ ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے ابھی تک حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔ وزیراعظم کو درخواست ہے کہ ریلوے کو بہتر کرنے کیلئے پیسہ چاہئے۔ دو ماہ کی مشکلات کے باوجود ہم اپنے ٹارگٹ کو حاصل کر لیں گے۔ روز ویلٹ ہوٹل کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر ہونا چاہئے‘ روز ویلٹ ہوٹل کو چلانے کی ضرورت ہے‘ بیچنے کا سوچا ہی نہیں۔
سعد رفیق

ای پیپر-دی نیشن