• news

ڈاکوﺅں کا راستہ صاف‘ مقبول ترین قیادت کو دیوار سے لگا دیا گیا: حماد اظہر


لاہور (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ چوروں اور ڈاکوو¿ں کا راستہ صاف ہو گیا جبکہ ملک کی مقبول ترین قیادت کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میںان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی اسحاق ڈار کی بات مانیں یا مفتاع اسماعیل کی، آپ نے اپنے کیسز ختم کروالیے، اب آپ جائیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ نیا موڑ اور نیا رخ لینے جا رہی ہے، ماضی میں عوامی مینڈیٹ پر سمجھوتہ کیا گیا اب ایسا نہیں ہو گا۔ اس ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائیں۔
حماد اظہر

ای پیپر-دی نیشن