افریقہ میں حزب اللہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے یورپ میں غور
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اعلان کیاہے کہ یورپ میں قانون نافذ کرنے والے رابطہ گروپ کے دسویں اجلاس میں افریقہ میں حزب اللہ کی دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔پرائس نے مزید کہا کہ اجلاس میں افریقہ بھر سے حکومتوں اور تنظیموں کے ساتھ ساتھ امریکہ، اسرائیل اور یوروپول نے شرکت کی۔شرکا نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح حزب اللہ افریقہ میں قانونی اور غیر قانونی دونوں طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اور قانون کے نفاذ اور مالیاتی ریگولیٹری کوششوں سے بچ کر فنڈز جمع کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ ےورپ