• news

سلامتی کونسل نے طالبان سے منسلک اداروں کی نگرانی کے مینڈیٹ میں توسیع کردی


اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان سے منسلک اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں توسیع کردی ہے۔ سلامتی کونسل نے قرارداد 2665 کی متفقہ منظوری دیتے ہوئے افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ طالبان سے وابستہ افراد اور اداروں کے ساتھ ساتھ طالبان کے ساتھ منسلک دیگر افراد، گروہوں، کاروباری اداروں اور اداروں کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے مینڈیٹ میں 12 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا۔ سلامتی کونسل نے مانیٹرنگ ٹیم، جس کا موجودہ مینڈیٹ 31 دسمبر کو ختم ہو رہا ہے کو ہدایت کی کہ وہ قرارداد 2255 میں تفویض کردہ اقدامات کی عدم تعمیل کے بارے میں معلومات جمع کرے۔ 
سلامتی کو نسل توسےع

ای پیپر-دی نیشن