مالی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار ہلاک
بماکو (اے پی پی)مالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت اقوام متحدہ کے امن مشن کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی میں اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی مربوط استحکام مشن نے جاری بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں پر دوران گشت ٹمبکٹو قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون سمیت 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں ۔ مشن کے سربراہ الغاسم وانے نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس گھنانے فعل سے شدید صدمے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل آپریشنل ماحول کے باوجوداقوام متحدہ کا مشن اپنے مینڈیٹ کو انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی قرارداد 2640 (2022) کے ذریعے قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایم آئی این یو ایس ایم اے کے مینڈیٹ کو 30 جون 2023 تک بڑھا دیا۔
امن مشن‘ اہلکار ہلاک