• news

ناسا نے زمین پر موجود پانی کے سروے کے لیے نیا خلائی مشن روانہ کردیا 


لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کی سطح پر موجود تقریبا تمام پانی کو ٹریک کرنے کے لیے جدید ترین ارتھ سائنس سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ سرفیس واٹر اینڈ اوشین ٹوپوگرافی (ایس ڈبلیو اوٹی)خلائی جہاز کو اسپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے جمعہ کی علی الصبح 3بج کر46 منٹ (پیسیفک ٹائم)پر کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس کے اسپیس لانچ کمپلیکس 4ای سے لانچ کیا گیا۔ناسا کے مطابق یہ سیٹلائٹ میٹھے پانی کے ذخائر اور زمین کی سطح کے 90 فیصد سے زیادہ سمندروں کے پانی کی پیمائش کرے گا۔ناسا کے مطابق یہ معلومات اس چیز کو سمجھنے میں معاونت فراہم کریں گی کہ سمندر کس طرح موسمیاتی تبدیلی کو متاثر کرتے ہیں۔
خلائی مشن رانہ

ای پیپر-دی نیشن