• news

ترکیہ کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ


انقرہ (اے پی پی)ترکیہ نے ملک کے پہلے فضا سے سطح پر مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترکیہ کی ڈیفنس کنٹریکٹر کمپنی راکٹ سان نے بتایا کہ انہوں نے ترکیہ کا پہلا ہائپر سونک میزائل ٹی آر جی۔230۔آئی ایچ اے تیار کیا ہے جو 100 کلو میٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ میزائل کی رینج 20 سے 150 کلومیٹر کے درمیان ہے۔
ترکےہ تجربہ

ای پیپر-دی نیشن