بھارت: زہریلی شراب سے 81ہلاکتیں ‘ 2 پولیس افسر معطل‘ 213 افراد گرفتار
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست بہار میں مشتبہ زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ مشتبہ زہریلی شراب پینے سے 74اموات ضلع سارن سیوان اور2 ضلع بیگو سرائے میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 30 افراد میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔ بہار حکومت نے ضلع سارن میں معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر سمیت دو پولیس اہلکاروں کوفرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرنے کے علاوہ جعلی شراب کے کاروبار میں ملوث 213 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
زہریلی شراب