• news

چناب نگر: بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ جاری‘ شہری شدید مشکلات کا شکار


چناب نگر (نمائندہ خصوصی) بجلی کے لوڈ میں کمی بیشی اور گیس کی بندش کا سلسلہ جاری، شہریوں کو اذیت سے دو چار۔ تفصیلات کے مطابق چناب نگر میں بار بار بجلی کی بندش اور وولٹیج میں کمی بیشی نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور متعدد افراد اپنے برقی آلات سے محروم ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف محکمہ سوئی گیس نے بھی امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ لوگوں کا کھانا پکانا تو دور کی بات گیس استفادہ نہیں کر سکتے۔
بجلی گیس/ لوڈشیڈنگ

ای پیپر-دی نیشن