• news

قومیںانصاف نہ ملنے پرتبا ہ ہوجاتی ہیں: میاں علی بشیر 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وحلقہ پی پی140 کے امیدوار میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ قومیںانصاف نہ ملنے پرتبا ہ ہوجاتی ہین رول آف لاءنہ ہونے کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا جارہا ہے جب فیصلے عوامی مینڈیٹ لیکر آنیوالوں کی بجائے کسی اور نے کرنے ہیں تو ملکی مسائل میں کمی نہیں بلکہ اضافہ اورسیاسی طورپرریاست عدم استحکام کاشکار ہوگی نیب کو جب من مرضی کے تحت چلایا جائیگاتو پھراحتساب نہیں صرف ڈیلیں ہونگی عمران خان روایتی سیاست نہیں بلکہ ملک اور قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ہے جس نے عوامی مفادات کیخلاف تمام راز قوم کے سامنے رکھ دئیے ہیں پی ڈی ایم میں شامل ہیں۔

 جماعتیں کل بھی بھڑکیںماررہی تھیں اورآ ج بھی وہ یہی کچھ کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے لبرٹی چوک میں ”الیکشن کراﺅ ملک بچاﺅ“ احتجاجی جلسہ میں شرکت سے قبل انصاف ہاﺅ س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ اتحادی حکومت کو جو لیکر آئے آج انہی کے فیصلے چل رہے ہیں موجودہ حکومت نے روس سے تیل خریدنے میں بہت دیر کردی ہے روسی تیل پر 30 فیصد رعایت سے کم ہوکر اب 13 فیصد رہ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن