• news

شیخوپورہ:50 لاکھ رشوت کے عوض غیرقانونی ہا¶سنگ کالونی کی منظوری دےدی گئی


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل کی طرف سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت کے عوض اربوں روپے مالیت کی ایک پرائیویٹ ہا¶سنگ کالونی کی جعلسازی سے منظوری دے دی گئی یہ کالونی شرقپور روڈ پر عجوہ چوک میں واقع ہے جس کی منظوری کے لیے ضلع کونسل کے چیف آفیسر پلاننگ آفیسر اور دیگر افسروں کے جعلی لیٹروں کے علاوہ دو نمبر نقشے بھی تیار کیئے گئے اس کالونی کی جعلسازی سے منظوری کا راز نہ کھلنے کی صورت میں سرکاری خزانے کو کم از کم 20 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ تھا اعلیٰ حکام تک جعلسازی سے کالونی کی منظوری کا معاملہ پہنچ جانے کے بعد چیف آفیسر ضلع کونسل نے اس بارے میں رپورٹ تیار کر کے محکمہ پولیس کو بھیج دی جس پر سٹی بی ڈویژن پولیس نے کالونی کے مالکان اور اس کے پلاٹوں کے قابضین کے خلاف زیر دفعہ 420 / 468 / 471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 ضلع کونسل کے ذرائع کے مطابق غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہا¶سنگ کالونیوں میں بجلی پانی گیس اور ٹیلی فون کے کنکشن نہیں لگ سکتے مذکورہ کالونی کی طرف سے لیسکو کو کالونی کی منظوری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا تو راز کھلا کہ اس کالونی کی منظوری جعلسازی سے کی گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق 5 برس سے ایک گروہ ضلع کونسل اور دیگر ضلع کے بلدیاتی اداروں میں جعلی کالونیوں کی منظوری کروانے کے لیے متحرک ہے جس کو بعض افسروں کی آشیر باد بھی حاصل ہے ایک سے زیادہ مرتبہ ایسے کیس پکڑے جانے کے با¶جود ضلع کونسل کی بلڈنگ برانچ کے افسروں اور انسپکٹروں کو تبدیل نہیں کیا گیا جن میں سے کئی ملازمین نے کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی املاک بھی بنائی ہوئی ہیں اور وہ جعلی کالونیوں میں پلاٹ بھی رشتہ داروں کے نام پر مفت حاصل کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن