شیخوپورہ:عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تقریب
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے صدارتی امیدوار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیسکو واپڈا گروپ کے لائرز نے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھرپور کردار اداکرنے کی یقین دھانی کروائی، اس موقع پر محمد عار ف ملہی ایڈووکیٹ، محمد شاہد محمود ایڈووکیٹ، سید گلزار علی شاہ ایڈووکیٹ، ذاکر حسین چدھڑ ایڈووکیٹ، حماد عارف ملہی ایڈووکیٹ، عثمان حیدر طور ایڈووکیٹ، ملک مرتضیٰ ایڈووکیٹ، بابر گجر ایڈووکیٹ، عثمان خان بھٹی ایڈووکیٹ، سید شمشاد علی شاہ ایڈووکیٹ، سید ذیشان حیدر ایڈووکیٹ، مقصود ا للہ ملک ایڈووکیٹ، کامران مجیب گجر ایڈووکیٹ، احمد عمران گجر، چوہدری ظہور گجر ایڈووکیٹ، میاں محمد افضل ایڈووکیٹ، میڈم کنول شہزادی ایڈووکیٹ، بشریٰ قربان بھٹی ایڈووکیٹ، ارم ملک ایڈووکیٹ، عبدالوہاب ایڈووکیٹ، محمد شکیل ایڈووکیٹ، چوہدری فیصل ایڈووکیٹ، اقراءشیخ ایڈووکیٹ و دیگر وکلاءکی بڑی تعداد موجود تھی۔
، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ لیسکو واپڈا گروپ کے لائر ز نے میری حمایت کا اعلان کرکے میرا مان بڑھایا ہے جس پر ان کادلی مشکور ہو ں ان شاءاللہ انتخابات میں کامیاب ہو کر انکی توقعات پر پورا اتروں گا اور وکلاءکی فلاح و بہبود کی خاطر بھرپور کردار ادا کروں گا، وکلاءبرادری میرے لئے فیملی کا درجہ رکھتی ہے اور بار کونسل میرے گھر کی طرح ہے جسے فعال بنانے کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں گے۔