• news

عمران خان رانگ نمبر‘ نواز شریف بہت جلد واپس آ رہے ہیں: سلمان شہباز


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان رانگ نمبر‘ نواز شریف بہت جلد واپس آ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں باہر جانے کیلئے تیار نہیں تھا مجھے حمزہ شہباز شریف نے باہر جانے کیلئے آمادہ کیا۔ عمران چاہتے تھے کہ مجھے باہر سے واپس لائیں لیکن انگلینڈ نے پاکستان کی بات نہیں مانی۔ ہمیں کون سا این آر او دیا گیا؟ ہم نے کہا ڈیل کی کیا شہباز شریف دو سال اندر رہے، ڈیل تھی۔ مریم جیل گئیں‘ نواز شریف نے جیل کاٹی کیا یہ ڈیل تھی۔ لندن میں این سی آر نے 18 ماہ میں ہمیں کلین چٹ دے دی۔ فنانشل ٹائمز پر کیوں کیس نہیں کرتے۔ نواز شریف کا بیانیہ کوئی خراب نہیں کر سکتا۔ این آر او بی آر بی‘ شہزاد اکبر‘ علیمہ خان‘ ہیلی کاپٹر پر عمران خان کو ملا۔ عمران خان کو ان کے کرتوت پر نکالا گیا۔ افغانستان کے حالات پاکستان کی معیشت پر انہیں نکالا گیا۔ 70 سال کے کیریئر میں عمران خان نے وہ پیسے نہیں کمائے جو عمران خان نے پہلے دو ماہ میں کما لئے۔ پاکستان کی تاریخ کے بدترین الیکشن 2002ءاور 2018ءکے تھے۔ عمران خان 2018ءمیں سلیکٹ کئے گئے۔ اعظم سواتی نے پاکستان کی مسلح افواج کو گالیاں نکالیں۔ ہم نے کبھی گندی زبان استعمال نہیں کی۔ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن ہم نے نہیں عمران خان نے دی۔
سلمان شہباز
 

ای پیپر-دی نیشن