• news

عمران خان کے حکم پر جمعہ کو اسمبلی  تحلیل ہوگی: سپیکر خیبر پی کے 


ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سپیکر خیبر پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر جمعہ کے روز خیبر پی کے اسمبلی تحلیل ہوگی۔ حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس سوائے الیکشن کے کوئی چارہ نہیں۔ اگر موجودہ حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔ الیکشن کمشن جتنی بھی دھاندلی کر لے‘ فتح پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نئے الیکشن میں تمام صوبوں اور وفاق میں دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ملکی معیشت صرف نئے انتخابات سے ہی مستحکم ہوگی۔ ملک میں چوروں اور ڈاکوئوں کی حکومت ہے۔ پہلے چور ایک ایک کرکے ملک لوٹتے تھے‘ اب سب مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن