• news

میری رائے میں ہمیں تحریک  عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے، علی حیدر گیلانی


لاہور(نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی حیدر گیلانی نے کہا ہے  تحریک عدم اعتماد کی تحریک پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، میری رائے میں ہمیں تحریک عدم اعتماد نہیں لانی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا  یہ اسمبلیاں توڑیں تو ہمیں الیکشن میں جانا چاہیے، گورنر راج اس صورت میں لگ سکتا ہے جب ملک میں انتشار یا جنگ کی صورت حال ہو۔  گورنر راج کوئی اچھا آپشن نہیں ہوگا، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کوئی بھی پارلیمانی نظام کو سمجھنے والا اپنے ہاؤس کی تذلیل نہیں کرتا۔

ای پیپر-دی نیشن