سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بلا لیا‘ مختلف رپورٹیں پیش ہوں گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر2 بجے طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں مقامی حکومت اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ بل 2022ء پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سال 2019ئ، 2020ء اور 2021ء کی سالانہ رپورٹس۔ 2016ئ-17ء کے لیے گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی سالانہ سرگرمیوں کی رپورٹس۔ جون 2018ء اور جولائی تک کے عرصے کے لیے این ایف سی ایوارڈ کے نفاذ پر دو سالہ نگرانی پر رپورٹس۔ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خواتین کی حیثیت سے متعلق پنجاب کمیشن کی سالانہ رپورٹس، پنجاب دانش سکولز اور سینٹرز آف ایکسی لینس اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی، پنجاب پنشن فنڈ کی سال 2017ئ-18ء رپورٹ۔ پراویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈ اور محتسب پنجاب کی سال 2021ء کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔