• news

  احسن  اقبال کی  عمران خان  کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے  کی دعوت 


نارووال(آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی  احسن  اقبال نے عمران خان  کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے  کی دعوت   دیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضمانت  ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔ اتوار کو سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں   احسن  اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔ انہوںنے مزید  کہاکہ  چار سال صرف جھوٹے مقدمے بنائے اور توشہ خانہ کا مال چوری کیا، چوری پکڑی گئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن