افغان سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے علماء کا وفد آج قندھار جائے گا
کوئٹہ (این این آئی) پاکستان افغان سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے چمن سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور زعما کا وفد آج بروز پیرکو قندھار جائے گا۔ وفد میں مولانا مفتی محمد قاسم، مولانا مفتی محمد قاسم حقانی، مولانا گل محمد، مولانا حافظ عبدالقیوم عابد، مولانا روزی خان، ملک عبدالخالق اچکزئی، حاجی عمران کاکڑ سمیت 16 ارکان شامل ہیں۔ وفد چمن میں گولہ باری جیسے واقعات کے تدراک کے حوالے افغان حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔