• news

بنوں: سی ٹی ڈی  دفتر پر فائرنگ  خیبر‘ ایف سی پوسٹ پر حملہ‘ 3 اہلکار زخمی


بنوں (نوائے وقت رپورٹ) سی ٹی ڈی کے دفتر بنوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 بتائی جا رہی ہے۔  خیبر پی کے تھانہ باڑہ کے علاقہ نالہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جبکہ جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن