پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پہلی مرتبہ ربو بوٹک سرجری
لاہور(نیوز رپورٹر)شعبہ دماغ کے سپیشلسٹ نیورو سرجن ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں پہلی مرتبہ ربو بوٹک سرجری کا آغاز کیا۔ ڈاکٹر یاسر الدین ہوتی نے ایگزو سکوپ کے ذریعے دماغ کی بڑی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا۔ انہوں نے پچھلے ایک ماہ کے دوران جدید مشین سے چھ آپریشن کئے۔انہوں نے جدیدمشینری کی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ اکرام خصوصاً ڈاکٹر انور چوہدری اور ڈاکٹر خالد کو دیا جنہوں نے اس شدید مالی بحران میں بھی پاکستانی عوام کیلئے حکومت پنجاب سے مشینری کی انسٹالیشن کروائی۔