• news

چمن بارڈر پر افغان سکیورٹی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں، رضا نقشبندی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ افغان حکومت اور سیکورٹی فورسز اپنی اوقات سے باہر مت ہو۔ چمن بارڈر پر موجود پاکستانی سیکورٹی فورسز پر پہ در پہ افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے حملے قابل مذمت ہیں، ایک ہفتے میں دوسرا حملہ پاکستانی سیکورٹی فورسز اور حکومت کو سخت اقدامات کرنے پر مجبور کر رہا ہے، پاکستان کے عوام اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ دلی محبت رکھتے ہیں مگر افغان سکیورٹی فورسز اور امریکہ و بھارت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن