عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر کے پھنس گئے، پیر اشرف رسول
فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر کے پھنس چکے ہیں مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لیے تیار ہے اور عمران خان کا شوق ایسا پورا کریں گے کہ ا نہیں لگ پتہ جائے گا پی ٹی آئی کے کہنے سے پاکستان ڈلفالٹ نہیں کرے گا ۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی انتھک محنت سے پاکستان معاشی مسائل سے باہر نکلے گا اور ملک ترقی کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ رچنا ٹاؤن (فیروزوالا) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔