جو کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کرینگے انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے تھے عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کریں گے انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے ،کرپٹ اتحادی منفی تدبیری کرنے کی بجائے ملک و قوم کا سوچیں اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو کس نے اپنے مفرور قائد کو بیرون ملک سے واپس لانے سے روکا ہے ،ہم تو کہتے ہیں نواز شریف ملک میں آئیں تاکہ عام انتخابات میں عبرتناک شکست کے بعد آپ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم نواز شریف اور ان کی ہونہارکرشماتی شخصیت کی حامل صاحبزادی کے بغیر انتخابی میدان میں اترے تھے ۔عوام کرپشن کرنے والوں کو ان کی موجودگی میں مسترد کر کے عبرت کا نشان بنا ئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں یہ اہلیت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ حالات میں بھی سنبھال سکتی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے۔