• news

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 188 رنز سے شکست دیدی


لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 188 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،  پانچویںروز بنگلہ دیش نے ہدف کے تعاقب میں 272 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو  شکیب الحسن 40 اور مہدی حسن میراز 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے ، مہدی حسن میراز  13 رنز بنانے کے بعد کیچ آٹ ہو گئے ، شکیب الحسن نے84 رنز بنائے  ۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 324 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ، اکسر پٹیل نے چار اور کلدیپ یادیو نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

ای پیپر-دی نیشن