• news

ننکانہ: گیس لوڈشیڈنگ جاری‘ صارفین مشکلات کا شکار‘ وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ


ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ اور بدترین بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گھریلو صارفین سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم سے سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے۔ سارا سارا دن سوئی گیس نہ آنے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ بغیر ناشتہ کے ہی کام کاج پر جانے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے باعث وہ مجبوراً مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈر اور لکڑیاں خریدنے پرمجبور ہیں۔ جن علاقوں میں سوئی گیس کی بندش اورکم پریشر کا سلسلہ جاری ہے ان میں محلہ عثمانی کھوہ، محلہ بالیلا، محلہ امام بارگاہ، سٹیڈیم روڈ، محمد ذیشان ٹائون، شورہ کوٹھی روڈ، ہائوسنگ کالونی، مدینہ ٹائون ودیگر علاقے شامل ہیں۔ اب شہر کے گنجان آباد علاقوں محمد شیخاں، غلہ منڈی، کیارہ صاحب، مالجی روڈ، نہروگیٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی گیس کی طویل بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
گیس لوڈشیڈنگ
 

ای پیپر-دی نیشن