چار ماہ کی بچی کو چین سے عطیہ کردہ نیا دل لگ گیا
ہانگ کانگ (شِنہوا)ہانگ کانگ کے ایک ہسپتال میں چینی مین لینڈ سے عطیہ کردہ دل کی پیوند کاری ہوئی جس سے 4 ماہ کی مقامی بچی کو نئی زندگی مل گئی۔دل کے دورہ سے متاثرہ بچی کو زندہ رہنے کے لیے پیوند کاری کی فوری ضرورت تھی جس کے لئے مناسب مقامی عطیات کی تلاش جاری رہی۔ اس دوران ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے قومی صحت کمیشن سے مدد طلب کی۔مین لینڈ پر ایک حادثے میں مرنے والے ایک بچے کے دل کو اس لڑکی کے لئے موزوں پایا گیا۔ یہ دل جمعے کی شام ہانگ کانگ پہنچایا گیا، جہاں ہانگ کانگ چلڈرن ہسپتال کی طبی ٹیم نے اس کی کامیاب سرجری کردی۔
نیا دل