• news

آئرلینڈ ،لیو وراڈکر نئے وزیر اعظم منتخب


ڈبلن(اے پی پی)آئرلینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور فائن گیل پارٹی کے رہنما لیو وراڈکر کو ہفتے کے روز آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد آئرلینڈ کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق  لیو وراڈکر  نے وزیراعظم  منتخب ہونے کے بعد   کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق  کابینہ کے ارکان کی فہرست کے مطابق آئرلینڈ کے سابق وزیر اعظم اور فیانا فیل کے رہنما مائیکل مارٹن نئے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ امور اور دفاع ہوں گے جبکہ سابق وزیر برائے امور خارجہ و دفاع سائمن کوونی انٹرپرائز کے وزیر ہوں گے اور سابق وزیر برائے عوامی اخراجات اور اصلاحات مائیکل میک گرا نئے وزیر خزانہ  اور کابینہ کے دیگر ارکان کے پاس جتنے بھی عہدے ہیں وہ وہی رہے ہیں۔ واضح رہے کہ  لیو وراڈکر دوسری بار  آئرش وزیر اعظم  منتخب ہو رہے ہیں اس سے قبل وہ   جون 2017 میں آئرش وزیر اعظم بنے تھے۔
وزیراعظم منتخب

ای پیپر-دی نیشن