• news

 ریکوڈک منصوبے سے بلوچستان کو سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان  


کوئٹہ(آئی این پی ) وزیر اعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے صوبے کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے سالانہ 300 ارب روپے حاصل ہوں گے، یہ سرمایہ کاری کا گیٹ وے ہے۔ کوئٹہ میں دسویں نیشنل ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبہ 8 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لا رہا ہے، معاہدے کو سیاسی بنانا ملک اور صوبے کے مفاد میں نہیں ہے، پاک فوج نے معاہدے میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی معدنیات صوبے اور ملک کا مستقبل ہیں،  ریکوڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ہے، جس سے وفاق نے اپنا 25 فیصد اور ہمارا پندرہ فیصد کا حصہ اپنی جیب سے خریدا ہے، اب ہم بغیر کسی سرمایہ کاری کے 25 فیصد منافع کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو ملک کے اثاثے جرمانے میں چلے جاتے، ہمیں کسی قسم کے اخراجات اور خرچے کے بغیر سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے جبکہ 200 ارب روپے وفاقی حکومت کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  آئین کے تحت ہم جب چائیں اختیار واپس لے سکتے ہیں،انسرجنسی سے بلوچ علاقے شدید متاثر ہوئے دونوں طرف اپنے ہی لوگ مرے،پاکستان مضبوط اور بہت سے ملکوں سے بہت اچھا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان

ای پیپر-دی نیشن