• news

سعودی حکومت حج و عمرہ زائرین کیلئے ہرممکن سہولتیں پیدا کر رہی ہے: طاہر اشرفی


لاہور (اے پی پی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی اورچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت حج و عمرہ زائرین کیلئے ہر ممکن سطح پر سہولتیں پیدا کر رہی ہے۔ اس بارے میں پاکستان سعودی عرب سے مسلسل رابطہ میں ہے۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال حجاج کرام کیلئے مزید سہولتوں میں اضافہ ہو گا۔ حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے کہا کہ حج و عمرہ ایک مقدس عبادت ہے۔ سعودی عرب کی حکومت بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی سرپرستی میں حجاج اور زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے جس طرح عمرہ ویزہ کو آسان کیا ہے وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہے۔ ہر مسلمان سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی خدمات کو قابل قدر انداز میں دیکھتا ہے۔
طاہر اشرفی

ای پیپر-دی نیشن