دوسری بین الاقوامی پاکستان ہائیڈرو پاور سیکٹر کانفرنس 21دسمبر کو ہو گی
اسلام آباد(نا مہ نگار)دوسری بین الاقوامی پاکستان ہائیڈرو پاور سیکٹر پر کانفرنس 21دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس میں ہائیڈرو سیکٹر سے سستی اور صاف توانائی پیدا کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں قابل تجدید توانائی کے وسائل کو فروغ دینے کے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پرائیویٹ پاور بورڈ انفراسٹرکچر (پی پی آئی بی)اور انٹرنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن (آئی ایچ اے)کے تعاون سے انرجی اپڈیٹ اس کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں قومی اور بین الاقوامی توانائی کے ماہرین شرکت کریں گے۔چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی نعیم قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان اور اس سے ملحقہ خطے میں ہائیڈرو پاور سیکٹر میں ہونے والی ترقی پر بات چیت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
پاور سیکٹر کانفرنس