عراق میں بم دھماکے سے8 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
بغداد (آئی این پی ) عراق میں ایک بم دھماکے نتیجے میں کم از کم 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ یہ بم دھماکا عراق کے شمالی مشرقی شہر کرکوک کے قریب ہوا۔ کرکوک سے 20 کلومیٹر دور ایک گاں سفارا کے قریب یہ دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکاروں کا قافلہ مذکورہ مقام سے گزر رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی گئی ۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
عراق بم دھماکے