پلان اے بی سی تیار، سرپرائز دیں گے : رانا مشہود
لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں۔ عمران خان تاریخ میں پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیںآئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا جبکہ باقی وزرائے اعظم کو غیر آئینی طور پر اقتدار سے نیچے اتارا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ آج عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگئی ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے۔ 2018ء میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن اور خوشحال تھا لیکن الیکشن چوری کر کے عمران خان کو دیا تو یہاں تباہی نے ڈیرے ڈال لئے۔ عمران خان کا ویژن سونامی رہا جو تباہ و بربادی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پلان اے بی سی تیار ہے سرپرائز دیں گے، تحریک عدم اعتماد بھی آئے گی اور تحریک اعتماد بھی آئے گی۔
رانا مشہود