• news

سینٹری ورکرز کو لیبر قوانین کے مطابق مراعات حاصل نہیں : میاں اورنگزیب 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) کنسلٹنٹ سینٹری ورکر فیڈیشن پنجاب میاں اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینٹری ورکرز کو لیبر قوانین کے مطابق مراعات حاصل نہیں ہوتی اور محکمہ لیبر ان سینٹری ورکروں کی کم از کم اجرت بھی مقرر نہیں کرتا پنجاب حکومت نے ڈومیسٹک ورکرایکٹ 2019 میں پاس کیا تھا مگر ابھی تک اس کے رولز نہیں بنائے گئے اور ڈومیسٹک ورکر کو ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ بورڈ میں بھی نمائندگی نہیں دی جارہی صحافیوں سے گفتگو کرتے میاں اورنگزیب نے کہاکہ سینٹری ورکرز کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ انہیں فول پروف لباس مہیا کیا جائے اور ان کو سوشل سکیورٹی اور اولڈایج بینیفٹ میں رجسٹرڈ کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن